Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا کیسز میں اضافہ ، پشاور ہائیکورٹ بند کردیا گیا

شائع 12 مئ 2020 02:00pm

 پشاور ہائیکورٹ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 ہو گئی جس کے بعد پشاور ہائی کورٹ کو بند کردیا گیا۔ صرف ضمانت کے کیسز کیلئے سنگل دو بنچز موجود رہیں گے۔

 رجسٹرارپشاور ہائی ہائیکورٹ کے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے  ہائیکورٹ 13مئی سے 31مئی بند رہے گا۔

عدالت عالیہ کے ملازمین میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے پیش نظر ہائیکورٹ کو ایک بار پھر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہائیکورٹ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد18ہوگئی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ  ضمانت کے کیسز کیلئے سنگل دو بنچز موجود رہیں گے۔